ملک کے بیشتر شہروں میں آج مطلع ابرآلود رہے گا

ملک کے بیشتر شہروں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخواہ اور کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ہی رہے گا ۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دادو، شہید بینظیر آباد 41 ، نوکنڈی، دالبندین ،سبی ، تربت اور بہاولنگر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں