ملک میں ڈگری ہولڈربےروزگاروں میں52 فیصدخواتین،16فیصد مردشامل،رپورٹ

تھنک ٹینک پاکستان انسٹٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ (پائیڈ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈگری ہولڈر بےروزگاروں میں 52 فیصد خواتین اور16 فیصد مرد شامل ہیں۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بےروزگاروں کی موجودہ تعداد کو ملازمتیں دینے میں 10 سال لگ سکتے ہیں۔

پاکستان انسٹٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اپنا کاروبار کرنا انتہائی مشکل اور تعلیمی نصاب روزگار کا ضامن ہی نہیں ہے، بےروزگاری ختم کرنے کیلئے 9 فیصد تک ملکی شرح نمو لازمی قرار دی گئی ہے۔

ملک میں بےروزگاری 6.9 فیصد ہے جس میں پانچ اعشاریہ نو فیصد مرد جبکہ خواتین 10 فیصد ہیں جبکہ 31 فیصد ڈگری ہولڈرز نوکری کی تلاش میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہروں میں دکانداری جبکہ دیہات میں کاشت کاری اور مویشی پالنا ہی روزگار کے بڑے ذرائع ہیں۔

تمام افرادی قوت کوکھپانے کیلئے رپورٹ میں ملکی شرح نمو 7 سے9 فیصد تک ناگزیر قرار دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں