ملک میں جاری احتساب سے سب سے زیادہ مولانا خائف ہیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنی سیٹ پکی کرنے کے لیے مولانا ہر بار بکے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں جاری احتساب سے سب سے زیادہ مولانا خائف ہیں جبکہ گزشتہ 3 سالوں میں نااہل اپوزیشن قانون سازی کے عمل میں حائل رہی۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور ملک میں جاری احتساب سے ڈر کر میاں مفرور نے راہِ فرار اختیار کی۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے انصاف اور احتساب کے لیے منتخب کیا اور اب چاہے جتنے مرضی اتحاد کر لیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں