ملک بھر میں 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر بے بنیاد ہے:این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش یہ خبر جعلی ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 6 سے 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔

کورونا کی روک تھام کیلئے 6 سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی خبر جھوٹی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہ کے مطابق ملک بھر میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا، تاہم این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ میں طلبہ و طالبات کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم روک دی گئی۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا محکمہ صحت کو فراہم نہ کئے جانے پر ویکسینیشن شروع نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں