مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہرطرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پیٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی لیکن سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہیں پر آٹے، چینی تو کہیں گیس پیٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں جب کہ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں جو بہت ہی افسوسناک اور شرمناک ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی۔سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا۔ آٹے، چینی تو کہیں گیس پٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔ افسوسناک، شرمناک pic.twitter.com/Uigzcr3Zlo
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 25, 2021