وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے تمام طلبہ کے لئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ بارہ سے اٹھارہ سال تک کی عمر کے افراد کے لئے موبائل ویکسی نیشن ٹیموں اور تمام کورونا ویکسی نیشن مراکز پر صرف فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ماسک لگانے، ہاتھ دھونے، درجہ حرارت کا جائزہ لینے سمیت کورونا وائرس سے بچائو کے تمام قواعد و ضوابط پر کسی رعایت کے بغیر عملدرآمد کیا جائے گا۔