ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 42 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 400 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 856 ڈالر فی اونس ہے۔