ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.51کروڑ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 12.51کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 ستمبر تک 27 ارب 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 12.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 20.2 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر 2.10 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.8 ارب ڈالر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں