امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوگئیں۔
ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر ملالہ کی گریجویشن مکمل ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔
A moment of joy and gratitude. @Malala officially graduates from @UniofOxford 👩🎓 pic.twitter.com/bml76UHoiD
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) November 26, 2021
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ ان کے والدین اور ان کے شوہر عصر ملک بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے اگست 2017 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کو چنا تھا۔