مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ، شدت 3.5 ریکارڈ

بھارت کےغیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں ریجن کے علاقے کٹرا میں ریکٹر اسکیل پر 3.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلہ پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں اور کٹرا سے تقریباً 84 کلومیٹر مشرق میں آیا، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ضلع کے پہلگام میں 3.5 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں