محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں اگلے ہفتے دوبارہ برف باری اور خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے جمعرات کے دوران مری،گلیات،ناران،چترال،دیر،سوات،گلگت بلتستان اور وادی نیلم میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس دوران راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت لاہور،گجرات،ناروال،نوشہرہ،پشاور،باجوڑ، وزیرستان، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد،صوابی اور مردان میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ منگل سے بدھ تک کوئٹہ، زیارت،پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ،کوہلو اور بارکھان میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل سے بدھ تک دیر،مالاکنڈ،ہزارہ،سوات،کوہستان،بلتستان اور کشمیرمیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشیں گندم کی فصلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہونگی.