لاہور : 60 سے زائد بار چالان کرنے والی گاڑی پکڑی گئی

لاہور میں 60 سے زائد مربتہ چالان کرنے والی کمرشل گاڑی کو پولیس نے دھر لیا۔

سٹی ٹریفک آفس لاہور کے مطابق ای چالان ٹیم نے فیصل ٹاؤن سے 63 چالان والی کمرشل گاڑی کو پکڑا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 19 بار اوور اسپیڈنگ کی، 11 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی اور 33 بار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔

سٹی ٹریفک آفس لاہور کے مطابق ڈرائیور کو 39 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں