لاہور تا ملتان موٹر وے پولیس کا ڈرون کیمروں کا استعمال شروع

موٹر وے پولیس کی جانب سے لاہور سے ملتان جانے والی موٹر وے پر پٹرولنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں سے موٹر وے پر ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔

موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کرنے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

موٹر وے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کا استعمال جرائم کی روک تھام کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں