لاہور: اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ

اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں مرحلہ وار اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور میں ملک کے سب سے بڑے ماس ٹرانزٹ منصوبے اورنج لائن کے خسارے کو کم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنج لائن میٹر ٹرین کی آمدن بڑھانے کیلئے کرائے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرائے مرحلہ وار بڑھائے جائیں گے۔ فکسڈ کرایہ 40 روپے کی بجائے 30 روپے سے 70 روپے تک مقرر کیا جائے گا، نئے کرایوں کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے، جنہیں باقاعدہ سمری منظوری کیلئے بھجوا دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں