لاہورائیرپورٹ پر رات سے پھنسے استنبول جانے والے مسافر احتجاج پر ہوٹل منتقل

لاہورائیرپورٹ پر رات سے پھنسے غیرملکی ائیر لائن کی پرواز کے مسافروں کو احتجاج پر ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ روز غیرملکی ائیرلائن کی پرواز 350 کے قریب مسافروں کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے استنبول کیلئے روانہ ہوئی۔

اس دوران جہاز سے اچانک پرندہ ٹکرا گیا جس پر پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا تھا جس پر انتظامیہ نے پرواز کی روانگی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

ائیرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو گھر واپس جانے کا مشورہ دیا جس پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے اور ہوٹل میں رہائش دینے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں احتجاج پر انتظامیہ نے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا جبکہ ائیرلائن حکام نے کل متبادل پروازکا انتظام کرنے اورپی سی آر ٹیسٹ کی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں