قومی ایئرلائن کی افغانستان کیلئے خصوصی پروازیں

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کا افغانستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن جاری ہے، حالیہ پرواز کے ذریعے 329 غیرملکی کابل سے آسلام آباد روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے329غیرملکی کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ پی آئی اے نے اب تک مجموعی طور پر 12خصوصی پروازیں افغانستان کے لیے آپریٹ کیں۔

ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اب تک 2668غیرملکیوں کا انخلا کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نےچارٹرڈ پروازوں میں بوئنگ777طیارے آپریٹ کیے۔ غیرملکیوں اور دیگر عملے کو اسلام آبادپہنچایا گیا۔ فلائٹس آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن نے افغانستان میں مشکل حالات کے دوران بھی اپنی فضائی سروس بحال رکھی، افغانیوں سمیت کئی غیرملکیوں کو خصوصی پروازوں کے لیے پاکستان لایا گیا۔

یاد رہے افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کے وقت کابل ایئرپورٹ پر بدترین صورت حال دیکھی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں