متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں دوسری بار کورونا ہو گیا ہے ، آج دوسرا دن ہے ، جون 2020 اور جنوری 2022 میں بطور مریض سب سے واضح فرق مرض کی علامات و اثرات میں کم از کم 95 فیصد کمی ہے۔