فرانس کے جنگلات میں لگی آگ سے 2 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا جا چکا ہے۔فرانس کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے۔ سیکڑوں فائر فائٹرز اور درجنوں جہاز آتشزدگی پر قابو پانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
آگ 17 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے۔ علاقے میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو ا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سیاحوں سمیت دس ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔