عمر شریف کی نماز جنازہ بدھ کی دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ بدھ کے دن دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔

برانڈ سنیریو اردو کے مطابق کے مطابق مرحوم لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ ان کی والد کی نماز جنازہ 06 اکتوبر بروز بدھ دوپہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن نزد بلاول ہاؤس چورنگی میں ادا کی جائے گی جبکہ نمازہ جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔ جس کے بعد ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں عمر شریف کی جنازہ نماز ادا کردی گئی تھی، جس میں پاکستانی سفارتی عملے کے علاوہ جرمنی کے دیگر مقامات سے آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں