عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے، رونے والوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ہے، مرحوم نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عمر شریف کی دنیائے فن کے لیئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، میں دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں