مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے 11 دسمبر 2019 کو مشیر احتساب کے دفتر سے این سی اے کو لکھا گیا خط جاری کردیا۔
اپنی ٹوئٹ میں عطا تارڈ نے کہا کہ شہزاد اکبرمکمل طور پر جھوٹ سےکام لے رہے ہیں، آپ خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، 3سال سے جھوٹے، بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے شہباز شریف اور سلیمان کو الزامات سے بری کر دیا، شہزاد اکبر اب بھی جھوٹ سے باز نہیں آئے۔
خیال رہے کہ 21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔
شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 کو عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے۔ نیب کے ایسٹ ریکوری یونٹ نے برطانوی ایجنسی سے ثبوت شیئر کیے تھے۔
تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اوریو اے ای میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔