تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر ان کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔
9 فروری کی شب عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا کے ذریعے خلع کا اعلان کیا جس کے اگلے روز ہی عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی۔
تاہم اب گزشتہ شب طوبیٰ انور نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور قرآن کریم کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے’۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡغٰفِلٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌۙ
جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے – (24:23)
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) February 11, 2022
طوبیٰ انور کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا گیا اور انہیں سراہتے ہوئے مضبوط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت اور طوبیٰ انور نے 2018 میں شادی کی تھی جس کی تصدیق دونوں نے دسمبر 2018 میں کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور طوبیٰ نے چند روز قبل خلع لینے کا اعلان کیا۔