صادق اور امین کا لقب پانے والا عمران خان چور اور کرپٹ نکلا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صادق اورامین کا لقب پانے والا عمران خان چور اور کرپٹ نکلا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا ، کام نہ ہونے کے باوجود کرپشن میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف دورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ، صادق اورامین کا لقب پانے والا چور اور کرپٹ نکلا ، پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت رپورٹ میں سامنے آچکی ، ملک میں مہنگائی اورکرپشن ریکارڈ سطح پرپہنچ چکی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کرپشن کی وجہ سے ہے ، پاکستان میں کرپشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، 2013 میں پاکستان کا 127 واں نمبرتھا ، 2018 میں 117 ویں نمبرپرآگیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہرکسی پرچوری کا الزام لگانے والا خود چورنکلا ، عمران خان کرپٹ ترین حکمران بننے میں40 نمبرپیچھے ہیں ، 2021 میں پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا جبکہ 2020 میں پاکستان124ویں نمبرپرتھا ، پاکستان حکومتی معاملات میں152ویں نمبرپرہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں