شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی رپورٹ کو ن لیگ کی سچائی قرار دیدیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری کی رپورٹ کو مسلم لیگ ن کی سچائی اور حکومت کے جھوٹ کا ثبوت قرار دے دیا ۔

تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کر عوام پر ظلم ڈھایا ، آج کیا ہو رہا ہے ، نیب کو نظر نہیں آرہا ، وہ پانچ سال پرانے معاہدوں کو کھنگال رہی ہے ۔

اس سے قبل کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال کا خراب ہونا فکرمندی اور پریشانی کا باعث ہے ۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں مستونگ رڈو پر خود کش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں