شہباز شریف اور فضل الرحمان کی جانب سے ملک میں فوری شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان لاہور میں شہباز شریف کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف کی عیادت کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔


عدازاں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہے، آٹا اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، مہنگائی کے خلاف ہرصورت مارچ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے لیکن حکومت غفلت کی نیند سورہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف کے حصول کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے، ہمیں مل کرآگے بڑھنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر جلسے کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں