شجرکاری ٹارگٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، صوبائی وزیر جنگلات

صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا ہے کہ شجرکاری ٹارگٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سبطین خان کی زیر صدارت محکمہ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اور شجرکاری مہم میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کو ستمبر تک ہونے والی شجرکاری کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے نرسریوں میں نئے پودوں کی تیاریوں پر بھی بریفنگ لی۔

اجلاس میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے نئے ٹارگٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر جنگلات سبطین خان نے روڈ اور کینال سائیڈ پلانٹیشن، نرسریوں اور بیڈ نرسریوں پر تصویری پریزنٹیشن لی۔

صوبائی وزیر نے مستقبل میں شجرکاری کی ڈرون پریزنٹیشن تیار کرنے کی ہدایات دیں اور مون سون ٹارگٹ مکمل اور بہار کی شجرکاری کی تیاری کی بھی ہدایات دیں۔

وزیر جنگلات سبطین خان نے موسم بہار کیلئے شجرکاری کی آگاہی مہم پر بھی بریفنگ لی۔

صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا ہے کہ جون 2022 تک کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل ہونا چاہیے، شجرکاری ٹارگٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں