سٹی کورٹ سے بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جا سکا

شہرقائد میں ہوئی حالیہ بارشوں کے باعث سٹی کورٹ سے بارش کا پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے داخلے راستے پر پانی موجود ہے جس کے باعث وکلاء اور سائلین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں نے اپنی مدد آپ تحت پتھر اور اینٹیں رکھ کر ہی راستہ بنالیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساتواں الرٹ بھی جاری کردیا ہے گیا ہے، بحرہ عرب میں سمندری طوفان شاہین شدت اختیار کر کے شدید ترین سمندری طوفان بن چکا ہے، یہ طوفان اس وقت کراچی سے 470 ، اڑماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

یاد رہے کہ گوادر، پسنی ،لسبیلہ اور آواران میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، شہر قائد سمیت زیریں سندھ میں بھی آج ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں