سندھ مکران کیلئے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات پاکستان نے وضاحت جاری کی ہے کہ اس کی جانب سے سندھ مکران ساحل پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا اپنے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی نہیں آ رہا۔

جاری کی گئی وضاحت میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحل پر زلزلے کے باعث سونامی آ سکتا ہے جس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوادر اور کراچی میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں