سندھ حکومت یکساں قومی نصاب کے معاملہ پر سیاست چمکا رہی ہے، وزیر تعلیم

یکساں قومی نصاب کے معاملہ پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سندھ حکومت کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ وفاقی وزیرنے سندھ حکومت کو سندھی میں نصاب پڑھانے کی بھی پیشکش کی۔

سندھ حکومت کے یکساں تعلیمی نصاب پر تحفظات کے ردعمل میں وفاقی وزیر تعلیم نے نجی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی جانب سے نصاب کے معاملے پر سیاست چمکا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جانب سے نصاب کو مسترد کرنے کی وجوہات سیاسی ہیں۔ سندھ حکومت پر شاید نجی اسکولوں کا دباؤ ہے۔

یکساں تعلیمی نصاب کے معاملے پر سندھ حکومت سے تفصیلی بات چیت کی تھی، سندھ حکومت کو دو تین نقاط کے علاوہ کوئی اعتراض نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نصاب کے معاملے پر سندھ کے ماہرین مشاورت میں ساتھ رہے۔

سندھ حکومت کے فیصلے سے نقصان صوبے کے بچوں کا ہوگا، ایلیٹ کلاس کے بچے تو یہاں پڑھتے ہی نہیں وہ بچوں کو باہر بھیج دیتے ہیں۔ سندھ اگر سندھی میں نصاب پڑھانا چاہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں