سندھ حکومت کا جمعہ کو بھی مارکیٹیں کھولنےکافیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعہ کو بھی مارکیٹیں کھولنےکافیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں  اب جمعے کو بھی مارکیٹیں کھلیں گی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے  اب ہفتےمیں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں بند رہتی تھیں لیکن اب صوبائی حکومت نے جمعے کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں