دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گچک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔

شیخ رشید احمد نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ان کو شکست فاش دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں