دورہ نیوزی لینڈ سازش کے ذریعے ملتوی کیا گیا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورے کو سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوزی لیننڈ کے سیریز منسوخ کرنےکے فیصلے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کا پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ وزیرعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ٹیم پر باہرحملہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کو سازش کے تحت ختم کیا گیا، دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی ہے، نیوزی لینڈ نے چار ماہ سے سکیورٹی ٹیم بھیجی ہوئی تھی، اس ٹیم نے بھی سکیورٹی کی کلیئرنس دی تھی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنا فیصلہ خود کرے گی ان کے لیے ہمارے پاس انتظامات مکمل ہیں، ہم ان کو بھی خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں، ہمارے ملک میں کرکٹ کے لیے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ نے خود دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، ہم نے انہیں بغیر تماشائیوں کے بھی کھلینے کی پیشکش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوئے، وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں