دوران سرجری بچے کا دل بہلانے کی ویڈیو وائرل

چھوٹے بچے اکثر کھیل کود کے دوران خود کو نقصان پہنچا دیتے ہیں اور اس سے ہونے والی تکلیف سے رونا شروع کردیتے ہیں ۔

ایسے میں ان کی چوٹ پر دوائی لگانا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ ان کی پوری توجہ اپنی تکلیف کی طرف ہی ہوتا ہے۔

لیکن بیرون ممالک میں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل عملے کو خاص طور پر تربیت دی جاتی ہے جس کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے ہاتھ پر چوٹ لگی ہوئی ہے اور اس کا دل بہلانے کے لئے میڈیکل اسٹاف گانا گارہے ہیں۔

اتنے میں ڈاکٹر بچے کو لگنے والی چوٹ کی مرہم پٹی بھی کرتا رہتا ہے اور بچے کو درد کا احساس بھی نہیں ہوتا ہے۔

یہ ویڈیو یو اے ای کے ایک اسپتال کے میڈیکل اسٹاف کی ہے جہاں میڈیکل اسٹوڈنٹس مشہور زمانہ ’بےبی شارک‘ گا کر اس کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

یہ ویڈیو گزشتہ سال کے آخری دنوں میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی جسے اب تک متعدد صارفین دیکھ چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھر میں کہیں بھی بچے کو اس طرح ٹریٹ نہیں جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں