دفتر خارجہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہا ہے، علی محمد خان

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نےکہا ہےکہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیےکوششیں کر رہا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان  سے بھی عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرنےکی درخواست کریں گے۔

وزیر مملکت علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہےکہ اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کام لے۔

امریکی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر گزشتہ دنوں جیل میں حملہ کیا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں