خارجہ پالیسی موجود ہی نہیں، عمران حکومت خطے کی تبدیلی سے لاتعلق ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطے کی بدلتی صورتحال پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مولافضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی موجود ہی نہیں اور عمران حکومت خطے کی تبدیلی سے لاتعلق ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھاکہ وزیرخارجہ شریف آدمی ہیں وہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں طالبان اپنی حکومت کے بجائے وسیع البنیاد حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہم طالبان کی وسیع البنیاد حکومت بنانے کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندلی کا نیا آلہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں