حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف؛ آٹا 43 روپے فی کلو فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے عوام کو آٹے کی مد میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا کہ ہم اس سال 44 فیصد پاکستانیوں کو 43 روپے فی کلو پر آٹا فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماہانہ تقریباً 620 روپے فی خاندان آٹے کی مد میں ریلیف ملے گا. ہم آٹا، دالیں، گھی اور چینی کی قیمتیں دسمبر تک نیچے لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں