حکومت کا تمام بڑی اسپورٹس فیڈریشنز کے مالی معاملات کے آڈٹ کا فیصلہ

پاکستان نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے)  سمیت ملک کی تمام بڑی اسپورٹس فیڈریشنز کے مالی معاملات کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، حکومت پاکستان نے اسپورٹس گورننس کے معاملات میں شفافیت لانے کیلئے ملک کی تمام بڑی اسپورٹس فیڈریشنز کے گزشتہ 2 سال کے مالی معاملات کا آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کریں گے۔

اس سلسلے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن  کے سیکرٹری خالد محمود کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے  جس میں ان سے پی او اے کے گزشتہ 3 سال کے مالی معاملات کی آڈٹ رپورٹ، بجٹ تخمینے اور دیگر دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔

 دیگر دستاویزات میں پی او اے کی سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت قانونی حیثیت، غیر ملکی فنڈنگ کے حصول کے لیے حکومتی اجازت اور اس ضمن میں اکنامک ڈویژن سے کیا جانیوالا ایم او یو بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں