حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت کوپاکستانی پرچم میں لپیٹ کررکھا گیا تھا۔ سوگواروں نے ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کہ فلک شگاف نعرے لگائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  سید علی گیلانی کی میت کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا تھا، سوگواروں نے اس موقع پر ” ہم کیا چاہتے آزادی ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ” کے نعرے لگائے ۔

بعد میں بھارتی فوجیوں نے گھر میں گھس کرمیت کو اٹھایا اوررات کے اندھیرے میں قریبی قبرستان میں دفنا دیا۔

یاد رہے کہ سید علی گیلانی نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی، ان کا نعرہ تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے،سید علی گیلانی  گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں