جنید صفدر کی اپنی نکاح کی تقریب میں گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے نکاح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CS_U0zCD7bJ/?utm_source=ig_web_copy_link

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے‘۔

ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں