پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل ہے جس میں اُن کے ولیمے کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے.
جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کے مطابق اُن کا ولیمہ اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا۔
سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے سرِورق پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ولیمے کی تاریخ کے ساتھ جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح سے لی گئی تصویر بھی موجود ہے۔
گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔