جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، 7 جوان شہید، 5 دہشتگرد بھی مارے گئے

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، خفیہ معلومات پر آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں