جناح اسپتال میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آگیا

جناح اسپتال کراچی میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو صنفی اور لسانی بنیاد پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آگیا۔

جناح اسپتال کی ڈاکٹر نازش بٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کئی مہینوں سے لسانی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر نازش بٹ کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے واٹس ایپ اور فیس بُک پر ان کی کردار کشی جاری ہے۔

دوسری جانب جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ ابھی تک جناح اسپتال انتظامیہ کو کوئی باضابطہ شکایت نہیں ملی، خبر نشر ہونے کے بعد معاملہ سب کے سامنے آگیا ہے اب وہ اس کو دیکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں