تمام سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے بچانے کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر تمام سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چوتھا آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم بغیر اجازت کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں