پشاور تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے والے مزید چار اسکول اور ایک ہاسٹل سیل کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ روز کے دوران بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر تین سرکاری ایک نجی اسکول اور ایک ہاسٹل آج سے سات روز تک بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ تعلیمی اداروں کو فوری بند کرکے طلبہ کو قرنطینہ کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاورکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بند کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، صوبائی دارلحکومت پشاور میں مثبت کورونا وائرس کی شرح 35 فیصد ہے۔
پشاور کے آیل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس کے بعد کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 73 ہزار579 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار998 ہوگئی ہے۔