تربیلا میں پانی کی آمد 1 لاکھ 55 ہزار 700 کیوسک ہے

تربیلا میں پانی کی آمد 1 لاکھ 55 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 300 کیوسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 13 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے ، چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 80 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 64 ہزار کیوسک ہے اورہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 800 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ 18 ہزار ، منگلا میں 42 لاکھ 50 ہزار اور چشمہ میں 96 ہزار ایکڑفٹ ہے۔

واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 1 لاکھ 64 ہزار ایکڑفٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں