نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے 11 اکتوبر سے اسکول مکمل طور پر کھولنےکا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر سے پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔
Based on the reduced level of disease spread and the launch of the school vaccination program, it has been decided in today's NCOC meeting to allow all educational institutions to start normal classes from Monday the 11th of October.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں ۔
اب کورونا کیسز میں کمی کے باعث ایک دن کا وقفہ ختم کردیا گیا ہے اور اب بچے پورا ہفتہ اسکول جائيں گے ۔