اگرپارلیمان نےلوگوں کو روزگار دلوایا ہےتوکوئی اور نہیں چھین سکتا، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ اگرپارلیمان نےلوگوں کو روزگار دلوایا ہےتوکوئی اور نہیں چھین سکتا، سرکاری ملازمین سے متعلق حالیہ عدالتی فیصلےکے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

خیرپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ  نا اہل اور ناجائز حکومت کو ہم پرمسلط کیا گیا ہے، سلیکٹڈ عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرتا تھا لیکن عمران خان نےلوگوں سے نوکریاں چھین لیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیربھٹو نے16 ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار دیا تھا، اگرپارلیمان نےلوگوں کو روزگار دلوایا ہےتوکوئی اور نہیں چھین سکتا، پارلیمان سپریم ادارہ ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت آرہی ہے،جن جن لوگوں سے نوکریاں چھینی گئی ہیں، ان سب کوبحال کریں گے، سرکاری ملازمین سے متعلق  عدلیہ کےحالیہ  فیصلےکے خلاف اپیل کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ بنی گالا میں گھرکو ریگولرائزکیا گیا اورگجر نالے پر غریبوں کےگھر توڑے گئے، کیا یہ تبدیلی ہے، مزدور کو اس کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا اور عمران خان 3 سالہ دور حکومت کا جشن منارہے ہیں۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت حقِ روزگار پر اسی طرح ڈاکامارتی رہی تو پورا سندھ سڑکوں پر ہوگا، پانی کی تقسیم میں بدانتظامی عوامی غصے کو جنم دے رہی ہے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں