اپوزیشن کی طرف سے دوستانہ کرکٹ میچ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کے لئے اپوزیشن کی طرف سےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اپوزیشن کی طرف سے نام موصول ہوگئے ہیں ۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے فرینڈلی میچ میں اپوزیشن کی طرف سے  ٹیم کے کپتان علی حید رگیلانی ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں   ندیم کامران ،تنویر اسلم ،ظہیر اقبال ،جہانگیر خانزاہ ،رضاعلی ،میاں نوید بلال اکبر نعیم صفدر،عثمان محمود ،حسن مرتضٰی  اپوزیشن کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

حکومتی کرکٹ ٹیم کے کپتان فیاض الحسن اپنی ٹیم کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ ستمبر کے وسط میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں