انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 179 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافے سے 176.68 روپے ہوگئی.

مرکزی بینک نے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.01 فیصد بڑھ کر 176.68 روپے ہوگئی جو گزشتہ روز 176.67 روپے تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 179 روپے پر برقرار ہیں۔

کچھ روز قبل ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ دسمبر میں تجارتی خسارہ نومبر کے مقابلے میں تھوڑا کم تھا اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ جنوری میں تجارتی خسارہ مزید کم ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں