اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک بنانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں تجرباتی طور پر استعمال شدہ پلاسٹ سے سڑک بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پلاسٹ کی سڑک بنانے کیلئے مشروب ساز کمپنی کوکا کولا اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کوکا کولا کمپنی استعمال شدہ پلاسٹ سے ایف نائن پارک کے اندر سڑک کا ایک ٹکڑا بنائے گی، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اگلے مرحلے میں ایوب چوک سے مارگلہ روڈ تک ایک کلومیٹر طویل سڑک پلاسٹک سے بنائی جائے گی۔

ایک اندازے کے مطابق ایک کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے تقریباً آٹھ ٹن کے قریب پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کے مطابق اسی ہفتے فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں ٹرائیل شروع کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ پلاسٹک سے سڑک کی تعمیر کتنی پائیدار ہے۔

ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک اس قسم کا تجربہ نہیں ہوا، اگر ایف نائن پارک کا تجربہ کامیاب رہا تو مشروب ساز کمپنی اسلام آباد میں ایک کلومیٹر سڑک کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلیٹی (سی ایس آر) کے تحت مفت بنا کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں